حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی نج کاری ظالمانہ اقدام ہے ، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قومی اداروں کی نج کاری ظالمانہ اقدام ہے ملک میں پہلے ہی بیروزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ عام آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نجکاری کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کے دور میں کسی ادارے کی نج کاری نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی، حکومت نجکاری کے نام پر اہم ادارے اونے پونے میں فروحت کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں