پاکستان میں جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کے باعث خواتین آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں‘ ثناء

ان واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین خوش آئند ہے ،نتیجہ خیز بنانے کیلئے ان پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہو گا

اتوار 8 مارچ 2015 12:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ہر مہذب معاشرے میں اپنی خواتین کو احترام کیا جاتاہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کے باعث خواتین آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ حکومتوں کی طرف سے خواتین کو تحفظ اور انہیں حقوق دینے کیلئے بہت سے قوانین کا نفاذ تو کیا گیا ہے جو خوش آئند بات ہے لیکن یہ سب اقدامات اس وقت ہی نتائج دے سکیں گے جب ان پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں خواتین کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لئے ان کو برابر کے حقوق دینا ہوں گے ۔ ہمارے دین نے عورت کو جو مقام دیا ہے کسی دوسرے مذہب میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنا آپ منوانے کے لئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور ایک عورت ہونے کے ناطے مجھے فخر ہے کہ آج پاکستان کی خواتین نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مختلف شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں