پاکستان میں پہلی بار قوالی اور ریپ کو مکس کیا، اب جو بھی کریگا وہ میری نقل کریگا، گلوکار جوجی علی خان

اتوار 8 مارچ 2015 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) نامور قوال اور گائیک جوجی علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار قوالی میں ریپ مکس کیا جس کا تجربہ بہت اچھا رہااور شائقین نے بھی اسے بے حد پسند کیا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جوجی علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوالی میں نت نئے تجربات کرتا رہتا ہوں تا کہ شائقین موسیقی کو نئی چیز اور نیا انداز دے سکوں۔ جوجی علی خان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے جو قوت کے ساتھ نہیں چلتا قوت اسے روند ڈالتا ہے اور گائیکی کا بھی یہی دستور ہے7سروں میں رہتے ہوئے نئے انداز کو اپنانا کوئی بری غلط بات نہیں بلکہ گائیکی میں نئی تازگی اور احساس پیدا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں