مردوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لاتے ہوئے عورتوں کو برابری کا درجہ دینا ہوگا‘ بیگم شمیم چوہدری
اتوار 8 مارچ 2015 17:13
لاہور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد یعقوب صدر PINC پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئمہ محمود، بیگم شمیم چوہدری، شائینہ کوثر، محمد حنیف رامے، چوہدری نسیم اقبال، فضل واجد، شوکت علی چوہدری، ملک مختار اعوان، سعد اقبال، ناصر محمود اور سیّد سجاد حسین شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حوالے سے بہتر قانون سازی کی ہے لیکن اصل مسئلہ ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا ہے۔ آج پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں خواتین ڈے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے۔ 1908ء سے شروع ہونے والی یہ تحریک آج بھی جاری و ساری ہے۔(جاری ہے)
مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی تعداد مردوں کے برابر ہے لیکن جاگیردارانہ اور قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خواتین کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سمیت زندگی کے دیگر بہت سے شعبوں میں وہ آزادی حاصل نہیں ہے جو ان کا قانونی اور سماجی حق ہے۔
آج بھی پاکستان کے بہت سے علاقوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل نہیں ہیں۔ خواتین کے علاج معالجہ کے حالات بھی تسلی بخش نہیں ہیں۔ دوران زچگی خواتین کی اموات کی شرع آج بھی دنیا بھر میں پاکستان سے کم ہے۔ عورتوں سے آج بھی نامساوی سلوک کرنے کی روایت عام ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مردوں کو بھی اپنی سوچ میں تبدیلی لاتے ہوئے عورت کو برابری کا درجہ دینا ہوگا۔ کوئی معاشرہ اس وقت تک مہذب، جمہوری اور ترقی یافتہ معاشرہ نہیں کہلوا سکتا جب تک وہاں کی خواتین کو برابری کے حقوق حاصل نہ ہوں۔ خواتین کو عزت دینا، انہیں روزگار میں برابر کے مواقع فراہم کرنا، انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا، کاروکاری، وٹہ سٹہ، ونی اور غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل جیسے رسم و رواج کو ختم کرنا ضروری ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں 1156 ٹریفک حادثات ، 03افراد جاں بحق1233زخمی ہوئے
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا امتحانات چیکنگ کیلئے چوہنگ کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پتنگ بازی پابندی، یوم علیؓ اور ایسٹر پر انتظامات کے حوالے ..
ناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
نوجوان پتنگ بازی کی بجائے، صحتمند کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
عدالتی اصلاحات کیلئے اکیڈیمیا، بارز اور عدلیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ مقررین
وزیرآبپاشی کا نوٹس، پی کے پی اتھارٹی ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم ..
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
سرسبز پنجاب، خوشحال کاشتکار‘‘ 5 سال میں صوبے بھر میں تمام کھالے پکے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سولر ٹیوب ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
-
گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ مائنز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلی ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی