آنے والا وقت ملک کی تر قی اور خوشحالی کا ہے ‘حکو مت کے خلاف سازشیں کر نے والوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان

اتوار 8 مارچ 2015 17:15

لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ آنیوالا وقت ملک کی تر قی اور خوشخالی کا ہے ‘حکو مت کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور (ن) لیگ کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ‘ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں عوامی مسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں اور ہر طرف ترقی و خوشحالی نظر آ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانا عمران خان کی عادت اور سیاسی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنی کسی پرفارمنس کی وجہ سے نہیں بلکہ (ن)لیگ پر تنقید کرکے ہی خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جو مرضی کرلیں ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے اور آ نے والا دور بھی (ن) لیگ کا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت ملک کی تر قی اور خوشخالی کا ہے ‘حکو مت کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور (ن) لیگ کی حکو مت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں