جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کو قوم کی دعاؤں نہیں قوم کے دباؤ نے جتوایا :سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ
اتوار 8 مارچ 2015 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کو قوم کی دعاؤں نہیں قوم کے دباؤ نے جتوایا ہے۔وہ ٹیک سوسائٹی کلب کے زیر انتظام ہونے والے مذاکرے ’’پاکستانی کرکٹ کے زوال کے اسباب اور انکا حل ‘‘کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ تقریب سے پاکستانی سابق کرکٹر عامر سہیل ،منظور احمد شیخ، ڈاکٹر محمد صادق، جمیل گشکوری اور زبیرشیخ نے بھی خطاب کیا۔
سابق چئیرمین خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ میں کرکٹ کھیلنے والے، اچھی کرکٹ کے بارے میں علم رکھنے والے اور کرکٹ ایڈمنسٹریشن جاننے والے افراد کو شامل کرنا ہوگاتب ہی بہتری آئے گی۔ انھوں نے مشورہ دیا کے کرکٹ میں سیاسی فیصلوں سے اجتناب کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے پاکستانی قوم کو متحد کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
عامر سہیل نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کو بزنس کی طرح چلانے والوں نے نقصان پہنچایا، کرکٹ کیلئے بے لوث اور مخلصانہ کوششیں کرنیوالوں کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے کاروباری افراد نے سامنے آکر تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معین خان کے خلاف کاروائی کرنے کا یہ موقعہ نہیں تھا تاہم انکو واپس بلانے کا فائدہ یہ ہوا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی اور پاکستان جنوبی افریقہ سے جیت گیا۔ پاکستانی کرکٹ کے زوال کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تجربہ کار اور مخلص کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل نہ کرنا، سفارش اور اقرباء پروری اور کھلاڑیوں میں عدم تحفظ جیسے عوامل میں کرکٹ میں کرپشن کو فروغ دیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سپر لیگ شروع کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا بلکہ یہ نقل مارنے کے مترادف ہوگا۔ کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے مشورے دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی ٹیکنیک پر بھرپور توجہ دینا ہوگی جس سے ان میں اعتماد پیدا ہو گاجس پر پہلے کبھی توجہ نہیں دی گئی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ