سرفراز میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ سپیشل بیٹسمین نہیں ہے ‘نجم سیٹھی

اتوار 8 مارچ 2015 22:34

سرفراز میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ سپیشل بیٹسمین نہیں ہے ‘نجم سیٹھی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چےئرمین اور گورننگ بورڈکے ممبر نجم سیٹھی نے کہاکہ وکٹ کیپر سرفرازاحمد میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ سپیشل بیٹسمین نہیں ہے ،قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں بے بنیا د ہے اختلافات ہوتو ٹیم جیت نہیں سکتی ۔مقامی ہوٹل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ کرکٹ میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کون جیتے گا ،لیکن ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد سب مایوس ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اگر اس کے تین بیٹسمین بھی چل جائے تو یہ جیت سکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ میں اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں اور اگر ٹیم میں اختلافات ہوتو ٹیم جیت ہی نہیں سکتی ۔انہوں نے کہاکہ سرفراز کو باہر رکھنا میرا فیصلہ نہیں تھا سلیکشن معین خان ، مصباح الحق اور وقار یونس نے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کو تین میچوں میں چانس دیا گیا لیکن ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ میں ناصر جمشید کو کیو ں نہیں کھلایا اس کا مجھے پتہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چیمپئن ہے اورچیمپئنز کی طرح کھیلے گی اور انشااللہ ورلڈ کپ ضرور جیتے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں