لاہور : بھارت کے ساتھ پاکستان کا پانی کا مسئلہ حل ہوتا رہے گا۔ خواجہ آصف

پیر 9 مارچ 2015 11:22

لاہور : بھارت کے ساتھ پاکستان کا پانی کا مسئلہ حل ہوتا رہے گا۔ خواجہ آصف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے پانی کا مسئلہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ پانی کا معاہدہ انڈس واٹر ٹریٹی گورن کرتی ہے وہ مسئلہ سندھ طاس معاہدے کے تحت حل ہوتا رہے گا لیکن اگر کسی نے حقوق کو حذف کیا تو اس کے لیے بھی ہم اقدامات کریں گے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس پانی کی کمی ہے اور پنی کا سٹوریج بھی موجود نہیں ہے حالانکہ سیلاب آتے رہے ہیں ، خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں چند سالوں ہی میں پانی کا قحط پیدا ہو جائے گا اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم تیار بھی نہیں ہیں اور نہ ہی کسی نے قومی سطح پر اس بات کا اعتراف کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے چھوٹے بڑے ڈیم بنائے جائیں گے اور پانی کو سٹور کیا جائے گا اور اگر ہو سکے تو بجلی بھی بنائی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں