سینئر اداکاروں کے دم سے تھیٹر آباد ہے ، ہمیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ‘ خوشبو

پیر 9 مارچ 2015 12:33

سینئر اداکاروں کے دم سے تھیٹر آباد ہے ، ہمیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ‘ خوشبو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ جاندار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے ، شائقین ڈرامہ ہزاروں روپے خرچ کر کے ڈرامہ ہالوں میں تفریح کے لئے آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملے ، اسی طرح میرے پرستاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا اور معیاری رقص ان کے سامنے پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خوشبو نے کہا کہ اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اچھی اور بہترین آئیٹم تیار کرتی ہو تاکہ شائقین ڈرامہ کو پرفارمنس مدتوں یاد رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تعداد کی بجائے معیار پر خصوصی توجہ دیتی ہوں ، نئے فنکاروں کو سینئر لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ ڈرامہ ہال کو بھرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور جعلی شائقین ڈرامہ کو ہالوں میں لانے سے کوئی بڑا فنکار نہیں بن جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے دم سے تھیٹر آباد ہے ، ہمیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں