لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

پیر 9 مارچ 2015 15:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگ تیاری کر لیں این اے 122 کا فیصلہ آنے والا ہے، ایک ماہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو آزادی بس ایک بار پھر سڑکوں پر ہو گی کیونکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی احتجاج کے لیے تیار ہیں، یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے حکم پر عمران خان نے این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لیے 18 لاکھ روپے جمع کروا دئے ہیں جس کے بعد نادرا ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کر دے گی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں