صوبہ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے‘وزیر داخلہ پنجاب
پیر 9 مارچ 2015 16:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کا تحفظ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی سربراہی میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ، رینجرز کے افسران اور جوان انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے چین کے قونصل جنرل یو بورین سے ملاقات کے دوران کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے قونصل جنرل کو صوبہ میں چینی باشندوں کو ہر طرح کا تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
چینی قونصل جنرل یو بورین نے چینی باشندوں کی سکیورٹی بارے پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے متوقع دورے پر چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور مختلف معاہدے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا اور جلد اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کی آمد پر چینی کمپنیاں صوبہ میں45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی جس سے یہاں کے لوگوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا اور اس سے پورے ریجن کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ ہر سطح پر پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری