وزیراعلیٰ پنجاب کے دلیرانہ فیصلوں سے 11سال بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ممکن ہوا ،صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ

پیر 9 مارچ 2015 16:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دلیرانہ فیصلوں سے 11سال بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد ہوا اور زندہ دلان لاہور کو شاندار تفریح کا موقع فراہم ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ شاندار شو منعقد کرانے پر پاک فوج ، رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر معاون محکموں کے افسران و اہلکاران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل آفس پولیس اور کیپٹل پولیس آفیسر لاہور کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناسازگار حالات اورموسم کے باوجود فول پروف سکیورٹی فراہم کر کے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کیا ہے اور ان کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں