لاہور : عمران خان نے خطاب کے دوران ایک آدمی کو جھڑک دیا

پیر 9 مارچ 2015 17:40

لاہور : عمران خان نے خطاب کے دوران ایک آدمی کو جھڑک دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے لاہور میں یوم خواتین کی ایک تقریب سے خطاب کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عورت معاشرے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، خطاب کے دوران تقریب میں شریک ایک شخص نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی جس پر عمران خان نے اس آدمی کو کھری کھری سنا کر چپ کر وا دیا عمران خان نے کہا کہ میں یہاں تقریر کر رہا ہوں اور یہ آدمی مجھے شادی کی مبارکباد دے رہا ہے، جس کے بعد عمران خان نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ ان شخص کو اٹھا کر پیچھے بٹھا دیا جائے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں