پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ صوبے کے محروم معیشت طبقات کی جانب موڑ دیا ہے‘شہبازشریف
پیر 9 مارچ 2015 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ صوبے کے محروم معیشت طبقات اور غریب عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کی جانب موڑ دیا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے حکومت کے فلاحی پروگراموں سے عام آدمی مستفید ہورہے ہیں ،غریب خاندانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی نوعیت کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھائے جارہے ہیں،ہمارا ہر قدم عام آدمی کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے ، وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے صوبے کے عوام کی ترقی اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پرصرف کی جارہی ہے ۔
وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے یہ بات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کی مدد کیلئے جاری پروگرامز پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی ہے ۔
عوام کے معیارزندگی میں بہتری لانے اورانہیں تعلیم ،صحت،پینے کے صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اربوں روپے صرف کر رہی ہے۔انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔صوبے کے دوردراز اورکم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جارہے ہیں ۔دانش سکول سسٹم اورموبائل ہیلتھ یونٹس جیسے فلاحی پروگرام بھی انہی علاقوں میں شروع کیے گئے ہیں ۔پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا روزگار سکیم کے تحت جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی کی فلاح اور کم وسیلہ طبقات کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے 65ہزار سے زائد مستحق طلباء و طالبات ملکی اورغیر ملکی تعلیمی اداروں میں اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے پروگرام کے تحت کم وسیلہ خاندانوں کو ریلیف فراہمی کے حوالے سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے خواتین کو معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اور ضروری قانون سازی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارکبادبھی دی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری