ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے ‘ ثروت اعجاز قادری

پیر 9 مارچ 2015 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دستور میں لکھا ہے کہ شریعت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا ،غازی ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ممتاز قادری کی سزائے موت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرانے کیلئے راتوں رات عدالت لگوا کر پاکستانی شہریوں کے قاتل کو قانون کی دھجیاں بکھیر کر رہا کراسکتی ہے تو پھر کیوں ممتاز قادری کیلئے آئینی وقانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کرسکتی ۔

ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینگے ،ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا ہمارا قانونی حق ہے۔اس موقع پر انہوں نے ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں