پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے ،کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے، عالمی برادری کو تنا زعات حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں، دیر نیہ مسائل حل کر نے کیلئے صرف قرار دادیں نہیں ان پر عمل ہونا چاہیے‘پاک فوج ہر لحاظ سے مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے،آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی 100سالہ تقر یب سے خطاب

پیر 9 مارچ 2015 19:37

راولپنڈی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شر یف نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے لیکن کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے ‘پاک فوج ہر لحاظ سے مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے، پہلی جنگ عظیم کیلئے تیار رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے، عالمی برادری کو تنا زعات حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں‘دیر نیہ مسائل حل کر نے کیلئے صرف قرار دادیں نہیں ان پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

وہ پیر کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی 100سالہ تقر یب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنر ل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے پہلی جنگ عظیم کے100سال پورے ہونے پر منعقدہ انفٹری ڈویژن کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی آپر یشنل تیاریاں جنگ نہیں امن کیلئے ہیں پاکستان خطے میں جنگ نہیں امن چاہتا ہے لیکن کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنازعات حل نہ ہونے کی وجہ سے پہلی جنگ عظیم لڑی گئی اس لیے عالمی برادری کو طویل عرصے سے تصفیہ طلب تنا زعات حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدت سے جاری تناز عات جلد ازجلد حل کیے جانے چاہیں اور دیر نیہ مسائل حل کر نے کیلئے صرف قرار دادیں نہیں ان پر عمل بھی ہونا چاہیے ‘عالمی تناز عات کے حل کیلئے عالمی برادری فعال کر دار ادا کر ے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر لحاظ سے مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں