ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی برطرفی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی

پیر 9 مارچ 2015 21:09

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی برطرفی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار شاہد اکرام نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو میرٹ کے برعکس عہدے پر تعینات کیا،،ڈاکٹر رضوان نصیر اس عہدے کی مطلوبہ تعلیمی اور تکنیکی اہلیت پر پورا نہیں اترتے جسکی وجہ سے ادارے کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اہل افراد کو مایوسی کا سامنا ہے،،سرکاری وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے جس پر عدالت نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر کی برطرفی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں