سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشمکش جاری

پیر 9 مارچ 2015 21:09

سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشمکش جاری

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سینیٹ کے انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشمکش جاری ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے چھوٹی جماعتوں سے سیاسی جوڑ توڑ شروع کررکھا ہے، ایوان بالا کے چیئرمین کیلئے 47ووٹ درکار ہیں اگر پارٹی پوزیشن دیکھی جائے تو پیپلزپارٹی کے 27سینیٹرزموجود ہیں اور ان کو ایم کیو ایم، اے این پی اور (ق) لیگ کے ووٹ اگر مل جائیں تو 46ووٹ ہوں گے صرف ایک ووٹ کیلئے آصف علی زرداری اپنی سیاسی مسکراہٹ سے کسی کو اسیر بنا سکتے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے 26سینیٹرز سمیت اپنے اتحادی جماعتوں جن میں جمعیت علماء اسلام (ف) ، نیشنل پارٹی، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی، مسلم لیگ (فنکشنل) اور چھ آزاد امیدواروں کے ساتھ 40 ووٹ ہیں اور سات ووٹوں کیلئے ایم کیو ایم کو رام کرنے کیلئے گورنر سندھ عشرت العباد کے ذریعے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں