قتل کے مقدمہ میں عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ اوتھانہ گلشن اقبال کی تاحکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کاحکم

پیر 9 مارچ 2015 21:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجازحسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ اوتھانہ گلشن اقبال کی تاحکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کاحکم دیاہے فاضل عدالت کی جانب سے تھانہ گلشن اقبال میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 20/11میں ایس ایچ اوکومتعددبارگواہان کی تعمیل اورمال مقدمہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاگیا تھامگرایس ایچ او کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کی گئی جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روزشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ ایس ایچ او کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور سی سی پی او کواحکامات کی تعمیل کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں