منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان اشتہاری قرار ،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 9 مارچ 2015 21:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم اقبال نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پراشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم عامرخان کے خلاف 152گرام چرس برآمد ہونے پرتھانہ ساندہ میں مقدمہ نمبر431/14بجرم9-bدرج ہے ، دوسرے ملزم سلیمان کے قبضہ سے171گرام ہیروئن برآمد ہونے پرتھانہ شفیق آباد میں مقدمہ نمبر223/14بجرم9-Bدرج ہے جبکہ تیسرے ملزم طارق کے قبضہ سے540گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ساندہ پولیس نے مقدمہ نمبر617/14بجرم9-Bدرج کررکھا ہے ،مذکورہ تمام ملزمان عدالت سے ضمانت کروا کر اس کے بعدعدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے جس پر عدالت نے گزشتہ روز تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں