سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہارس اینڈ کیٹل شو میں بہترین فرائض سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش
پیر 9 مارچ 2015 23:11
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فورٹریس سٹیڈیم میں حکومت پنجاب اور پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے منعقد کئے جانے والے 4روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں بہترین فرائض سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ 4روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں5ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی تھی اور ان 4روز کے دوران پولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد شو کے اند د داخل ہونے دیا۔
فورٹریس سٹیڈیم کے چاروں اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور شو میں آنے والے شرکاء کو4 سطحی مکمل چیکنگ کے بعد میٹل ڈیٹکٹرز اورواک تھرو گیٹس کے ذریعے اند د بھیجا گیا۔(جاری ہے)
ان 4روز کے دوران لاہور پولیس نے پاک فوج اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران و اہلکاروں سے مکمل کوارڈینیشن رکھی اور مشترکہ ناکہ بندی و سرچ آپریشن بھی کئے گیئے۔
لاہور پولیس نے ان 4روز کے دوران بہترین فرائض سر انجام دے کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ایس ایس آپریشنز محمد باقر رضااور ایس پی مجاہد سید مختار حسین نے فورٹریس سٹیڈیم کے چاروں اطراف فضائی دورہ بھی کیا اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے وقتا ًفوقتاً جیلانی پارک کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزیدکہاکہ لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کا ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران 24گھنٹے فرائض سرانجام دینے کامقصد لاہور کے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی جیسے حالات کے باوجود پر امن ماحول فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقاریب سے لطف اندوز ہوسکیں۔لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پر امن ماحول فراہم کرسکیں جہاں وہ زندگیاں بے خوف و خطرہو کر معمول کے مطابق زندگی بسر کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے افسران وجوان ہارس انیڈ کیٹل شو کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ جیلانی پارک میں جشن بہاراں اور صنعتی نمائش کی تقریبات کوبھی مکمل سکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔اسی دوران لاہور پولیس کے جوانوں نے سینٹ کے انتخا بات کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں بھی سخت ترین ڈیوٹی ادا کی ہے۔لاہور پولیس کے افسروں و جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور ان کا مزید مورال بلند کر نے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیںلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری