لاہور ہائی کورٹ میں زیادتی کا ملزم فرار ، پولیس منہ تکتی رہ گئی

منگل 10 مارچ 2015 11:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں زیادتی کیس کی سماعت ہو رہی تھی ، ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی دونوں اطراف سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمات کی درکواست خارج کر دی جس پر عدالت سے باہر نکلتے ہوئے ملزم نے دوڑ لگا دی اور احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس اس کا منہ تکتی رہ گئی، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم ہائی کورٹ کے احاطے میں کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتے جو کہ ملزمان کو بھاگنے میں مدد دیتا ہے. تاہم وہاں موجود تمام لوگوں نے اس واقعہ کو پولیس کی نا اہلی قرار دیا ہے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں