سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ اوپر سے آیا تھا، سرفراز نواز

منگل 10 مارچ 2015 11:44

سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ اوپر سے آیا تھا، سرفراز نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اورریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے باؤنسر کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ "اوپر" سے آیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریورس سوئنگ کے موجد نے ایک اور پول کھولتے ہوئے کہنا تھا کہ پروٹیز کے خلاف اہم میچ میں سرفراز احمد کو نمائندگی دینے کا اہم فیصلہ ایسے نہیں ہوا، اس کے پیچھے بھی "راز" ہیں۔

پی سی بی حکام کی ایک اور نااہلی سے پردہ اٹھاتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ورلڈ کپ میچوں کے وینیوز اور وکٹوں کے فیصلے سے پہلے کرکٹ حکام کو اپنا کردار نبھانا چاہیے تھا۔ ٹیم کی جیت خوشی کی بات ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ضروری ہے تاکہ آئندہ کے لئے آسانیاں ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں