قومی خواتین کرکٹ ٹیم یو اے ای روانہ

منگل 10 مارچ 2015 11:46

قومی خواتین کرکٹ ٹیم یو اے ای روانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے منگل کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی یو اے ای میں ہونے والی سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔ کیمپ کے آخر ی روز کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹیم مینجر عائشہ اشعر اور کوچ محتشم الرشید کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ہوم سیریزساؤتھ افریقہ کے خلاف 10سے 23 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔سیریز تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کھلاڑی بہتر فارم میں ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف یو اے ای کی کنڈیشنز قومی ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں