فلم انڈسٹری کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کر رکھی ہے ‘ صائمہ نور

منگل 10 مارچ 2015 12:13

فلم انڈسٹری کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کر رکھی ہے ‘ صائمہ نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ،ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے ، دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس شعبے میں بھی مجھے خوش آمدید کہا گیا جومیرے لئے بڑی عزت افزائی کی بات ہے اگر کسی پنجابی فلم میں اچھا رول ملاتو قبول کرلوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں