لاہور : عدالت نے دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے

منگل 10 مارچ 2015 15:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : لاہور کی سیشن عدالت کے جج نے قتل کے مقدمات میں قید دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے، دونوں مجرموں میں ملک اشرف اور طاہر شامل ہیں ملک اشرف کو 2000 ء میں مقامی عدالت نے جبکہ طاہر کو 2002 ء میں قتل کے مقدمات میں پھانسی کی سزا سنائی گی تھی، عدالت کی جانب سے دئے گئے ڈیتھ وارنٹ کے مطابق مجرم ملک اشرف کو 17 جبکہ مجرم طاہر کو 18 مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں