وزیراعلیٰ شہبازشریف نے معروف سرائیکی شاعرشاکر شجاع آبادی کی بیماری کا نوٹس لے لیا

منگل 10 مارچ 2015 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف سرائیکی شاعرشاکر شجاع آبادی کی بیماری کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں زیر علاج سرائیکی شاعر شجاع آبادی کیلئے پرائیوٹ روم مختص کردیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ نے حکومت پنجاب کو بیمار شاعر کی سرکاری سطح پر علاج معالجہ ،مالی اعانت اوردیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاکرشجاع آبادی جیسے شاعرہمارا قومی اثاثہ ہیں اورحکومت ان کی پوری قدر کرتی ہے‘وزیراعلیٰ نے شاکرشجاع آبادی کو گلدستہ بھجوایا اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں