سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب مک مکا کی طرف جارہا ہے ‘ پاکستان جمہوری اتحاد

منگل 10 مارچ 2015 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب مک مکا کی طرف جارہا ہے ،حکمران اقتدار کیلئے شیخ رشید احمد کے پاوٴں بھی پکڑ سکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا چودھری شجاعت حسین سے رابطہ اسکی بے اصولی اور ہوس ا قتدار کی زندہ مثا ل ہے سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیئں مگر موجودہ حکمرانوں نے مسلم لیگ(ق) سے جس طرح قطع تعلق کیا اور اسکی قیادت کے بارے میں جو کلمات اداکئے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں، حکمران اب سینٹ پر غلبہ پانے کیلئے اپنا تھوکاہواچاٹ رہے ہیں،یہ اقتدار کیلئے کل کو شیخ رشید احمد پنڈی وال کے پاوٴں بھی پکڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے اور ملک میں دہشت گردی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری،مہنگائی اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل نے قوم کوعذاب میں مبتلا کررکھا ہے، شریف برادران پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف نازیبا کلمات ادا کرتے رہے آج آصف علی زرداری انکے پسندیدہ حلیف ہیں، حکمران ٹولے کی جانب سے عمران خان کی کردار کشی بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ،سینٹ پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کے تلوے بھی چاٹ لیں گے،انہوں نے مزید کہا دھن،دھونس اوردھاندلی موجودہ حکمرانوں کا پرانا شیوہ ہے یہ اقتدار کیلئے بدترین دشمن کو بھی ہر وقت گلے لگانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں