خواتین کے حقوق کے حوالے سے ضروری قانون سازی اور اقدامات پر منتخب نمائندوں کا شہبازشریف کو خراج تحسین

منگل 10 مارچ 2015 18:51

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کو معاشی طورپرمضبوط بنانے اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے سے بلاشبہ ملک کی ترقی کا عمل تیز تر ہوگا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت نے خواتین کے حقوق کی جانب توجہ دی ہے ۔ ضروری قانون سازی کرکے خواتین کا جائیداد میں حصہ یقینی بنانا، تشدد کی روک تھام، روزگار کی فراہمی کیلئے ملازمتوں میں 15 فیصد کوٹہ اور دیگر اقدامات کرکے عورت کی معاشرے میں اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور انہیں باعزت مقام دلایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں