ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں715چھاپے،

گرانفروشی پر1,05,500 روپے جرمانہ عائد،16 افراد کے خلاف مقدمات درج،22 افراد گرفتار ،6افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 10 مارچ 2015 18:57

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 715مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر89 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,05,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر22افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں