نرمل شاہ وسیب ٹی کے مورننگ شومیں شرکت کرنے کے لیئے ملتان پہنچ گئیں

منگل 10 مارچ 2015 19:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) معروف گلوکارہ نرمل شاہ سرائیکی ٹی وی وسیب کے مورننگ شومیں شریک ہونے کے لیئے ملتان پہنچ گئیں،روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے نرمل شاہ نے بتایاکہ ان کے سرائیکی پرستار ایک عرصے سے فرمائش کررہے تھے کہ وہ کسی سرائیکی چینل پر بیٹھیں تاکہ وہ ان سے سرائیکی زبان میں بات چیت کرسکیں اور اسی فرمائش کی وجہ سے انہیں اس چینل نے مورننگ شومیں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس پروگرام میں اپنے پرستاروں سے بات بھی کرینگی اور ان کی فرمائش پر گیت بھی سنائیں گی، یاد رہے کہ نرمل شاہ کے نئے البم کو حال ہی میں ساز گولڈ پروڈکشنز نے ملک بھرمیں ریلیز کیا تھا جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں