پی ٹی وی لاہورمرکزکے پروگرام”جی آیاں نوں“ کی ریکارڈنگ،

اس پروگرام میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایاجارہاہے،سیف الدین

منگل 10 مارچ 2015 19:16

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)پی ٹی وی لاہور مرکزکے پروگرام” جی آیاں نوں“ کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کی گئی جس میں ،حکیم عظیم،شیخ اعظم،ثناء خان،صوفیہ انجم،حامد علی خان،اقبال قیصراورسائیں صدیق نے شرکت کی اس پروگرام کے میزبان یاسر قریشی جبکہ اسسٹنٹ پروڈیوسر فخرعباس ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے پروڈیوسر سیف الدین نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس پروگرام میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایاجارہاہے اور اب تک سینکڑوں نئے گلوکار اس پلیٹ فارم سے اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں انہوں نے مذیدکہاکہ پی ٹی وی کی ہمیشہ یہی روائت رہی ہے کہ اپنے پروگرامز کو معیار کی بلندیوں پر لے کر جانا اور یہی وجہ ہے کہ اس کا ہر پروگرام ہر فیملی زوق شوق سے دیکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں