پنجاب حکومت مختلف امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو سال بھر میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دورے کروائے گی

منگل 10 مارچ 2015 19:46

پنجاب حکومت مختلف امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو سال بھر میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دورے کروائے گی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پنجاب حکومت مختلف امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو سال بھر میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دورے کروائے گی آئندہ برس سے ان دوروں کو سمر سکول کی چٹ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان دوروں پر 7 کروڑ 86لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری تعلیم چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال 10 جون کو پوزیشن ہولڈرز طلباء کا ایک وفد بیرون ملک روانہ ہو گا اجلاس میں اے لیول پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کی تعداد2 سے بڑھا کر 5کرنے اور فنی تعلیم کے طلباء کی تعداد 6سے کم کر کے 2کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں