گیارہویں بین الاقوامی میٹیر یل اور مشینری کی نمائش کل سے لاہورایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی

بدھ 11 مارچ 2015 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء )گیارہویں بین الاقوامی پلاسٹک پرنٹنگ اور پیکیجنگ میٹیر یل اور مشینری کی نمائش کل ( جمعرات ) سے لاہورایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی جس میں 25ممالک سے250نمائش کار اپنی مشینری اور آلات کونما ئش کے لئے پیش کریں گے ۔نمائش میں چین اور مختلف یورپین ادارے شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں ان شعبوں سے وابستہ اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کا موقع ملے گاجن کے لئے پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کا سیگمنٹ جدت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔

نما ئش کے منتظم اور فیکٹ انٹر نیشنل کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر سلیم خان تنولی نے بتایا ہے کہ تجارتی نمائشیں جیسا کے 3Pپاکستان ترقی اور تجارتی زرِ مبادلہ کی شکل میں قوم کو مدد فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلیٹ فارم پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی صنعت میں جدید صنعتی آلات اور مشینری کے ساتھ ساتھ صنعتی رجحانات کی نمائش کرے گاانہوں نے بتایا کہ یہ نمائش کاروبار کی وسعت کے لئے مختلف پہلو وٴں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان شعبوں کی دنیا کی جدیدٹیکنالوجی کوڈسپلے کریگی جبکہ پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ میٹیریل کی نمائش کے خاتمہ کے فوری بعد پاکستان فوڈ ٹیکنا لوجی کی سہ روزہ کانفرنس شروع ہو گی انہوں نے بتایا کہ پاکستان فوڈ ٹیکنالوجی 2015 کی تقریب پاکستان فوڈ انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کی فضاء تشکیل دینے میں مد د فراہم کر یگی علاوہ ازیں نما ئش جدت پسندکاروبار کو وسعت دینے اور خاص برانڈ ز کی مدد سے فوڈ کی اعلیٰ کوالٹی کے حصول کو آسان بنانے کے لئے معاون ثابت ہو گیسلیم تنولی نے بتایا کہ 3P نما ئش پاکستان کے صنعتی شعبے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو کہ ان شعبوں میں کاروباری اداروں کو سب سے زیادہ تجارتی مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے اور مختلف اداروں کے لئے آپس میں مراسم بڑھانے ، صنعتی ترقی کے جدیدطور طر یقوں اور پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی صنعت میں نئی جدت سے متعارف ہونے کے لئے اہم پیش قدمی کاٹول ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں