حکومت سرکاری سطح پر قومی ایوارڈز کا اجرا ء کر کے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے ‘ رابی پیرزادہ

بدھ 11 مارچ 2015 14:04

حکومت سرکاری سطح پر قومی ایوارڈز کا اجرا ء کر کے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) معروف گلوکارہ و ماڈل رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سرکاری سطح پر قومی ایوارڈز کا اجرا ء کر کے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکاروں نے اپنی خوبصورت پر فارمنس سے پور ی دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہر جمہوری حکومت کیلئے لازمی ہے کیونکہ جو مقام دوسرے ممالک کے فنکاروں کو ان کی حکومت فراہم کرتی ہے وہ احترام ہمارے فنکاروں کو حاصل نہیں ہے ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے باعث شوبز کی سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں ،حکومت ملک میں جلد امن کی فضاء قائم کرے تاکہ ہمار ی دم توڑتی تہذیب وثقافت کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کیاجاسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں