چےئرمین 313آرٹسٹ ویلفےئر ایسویسی ایشن شاہد خان نے اسسٹنٹ ڈرامہ ڈائریکٹر خالد کٹورا کو تھپڑ ماردیا

بدھ 11 مارچ 2015 14:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) اداکارو چےئرمین 313آرٹسٹ ویلفےئر ایسویسی ایشن شاہد خان نے اسسٹنٹ ڈرامہ ڈائریکٹر خالد کٹورا کو تھپڑ ماردیا ۔ ذرائع کے مطابق شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”پیاں میں تیری آں“کے دوران بیک اسٹیج پراداکار شاہد خان اور اسسٹنٹ ڈرامہ خالد کٹورا کے درمیان کسی بات پر بحث ہوگئی جس پر اداکار شاہد خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تھپڑ ماردیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شالیمار تھیٹر میں کام کرنے والے فنکاروں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے بنائی جانے والی ایسوسی ایشن 313آرٹس ویلفےئر ایسوسی ایشن کے چےئرمین شاہد خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ جو سلو ک کیا وہ انتہائی قابل افسوس اورقابل مذمت ہے ۔اس طر ح کی حرکات سے کبھی بھی اداکاروں کی فلاح نہیں ہوسکتی ۔ اس حوالے سے شاہد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں