ملاوٹ فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا ہے ‘ صوبائی وزیر خوراک

بدھ 11 مارچ 2015 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام کو خالص اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ،ملک میں اشیاء خوردو نوش کو خالص اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما باؤ رفیق گجر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ملاوٹ فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا ہے ،اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کر کے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو جلد جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات جلد لوگوں کو ملنے شروع ہو جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں