محکمہ نے پلان انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر وہاڑی میں دودھ کا کام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے ‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو
بدھ 11 مارچ 2015 16:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ محکمہ نے پلان انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر وہاڑی میں دودھ کا کام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے اس کو مزید 8اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، سرگودھا، بھکر، خوشاب ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان تک وسعت دی جا رہی ہے، کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیز کو صوبہ بھر میں مزید فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ تحریک امداد باہمی کو صوبہ بھر میں اصل روح کے مطابق پروان چڑھایاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں جہاں ہر قسم کی سرمایہ کاری اور رہائشی سہولیات کسی بھی بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ہیں اور یہاں پر زمینیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی انسپکشن باقاعدگی سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ اور الیکشن کا بروقت انعقاد ان کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کا طرہ امتیاز ہے۔
انہوں نے کہاکہ جن سوسائٹیوں نے الیکشن اور آڈٹ کرانے میں کسی بھی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ بائی لاز پر عمل درآمد نہ کرنے والی سوسائٹیوں کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو بنک قرضہ جات کے اجراء اور بروقت وصولی باقاعدگی سے کر رہا ہے جبکہ مختلف سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کا بھی اجرا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بنک بائیوگیس پلانٹس، لائیوسٹاک، فیڈنگ، خواتین انڈسٹریل کوآپریٹوز، موبائل ملک چیلر اور رورل فنانس کے تحت بھی قرضہ جات کا اجراء کر رہا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر ..
پاکستان و افغانستان میں تجارت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، کاشف انور
صوبائی وزیرصحت سے ڈاکٹر جاوید اکرم کی ملاقات،ریسکیو ایمبولینس میں لائف سیورز کٹ دینا چاہتے ہیں، سلمان ..
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت بارے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے،سی سی پی او لاہور ..
وزیر خوراک کا فیصل آباد میں غیر معیاری اشیائے خورونوش بنانے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون
پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،انجینئر امیر ..
محکمہ بہبود آبادی پنجا ب کا آئندہ مالی سال کاسالانہ ترقیاتی پروگرام
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا
پاک افغان تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ