دشمن ہماری صفوں میں پھوٹ ڈال کر ہمیں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے‘مولانا ابو الہاشم
بدھ 11 مارچ 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے، دشمن ہماری صفوں میں پھوٹ ڈال کر ہمیں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے ،آج مغرب اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے سخت خوف زدہ ہے اور وہ بار بار توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن جیسی قبیح حرکتوں کوبار بار دہرا رہاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونے والے مقامی ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا ادریس فاروقی ، حافظ احسان الٰہی ، قاری ثناء اللہ فاروقی، اسلم خان اور دیگر بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی نظریاتی جڑوں کو کھوکھلا کرنے پر تلا ہواہے ۔(جاری ہے)
بھارت ہمارا خیرخواہ نہیں ہوسکتا، وہ ہمیشہ پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کے منصوبے ترتیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان معطل مذاکراتی عمل پر پڑی برف پگھلنے کے مترادف سمجھتے ہیں انہیں ماضی کے مذاکرات کا حشر یاد ہونا چاہیے جو دھوکہ بازی اور وقت کے ضائع کے سواء کچھ نہیں تھے ۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کو مزید اُلجھایا ہی ہے ۔ جموں کشمیر میں مفتی مودی بھائی بھائی کے نعرے بی جے پی کی طرف سے دھوکہ بازی ہے اور اس کے ذریعے سے کشمیریوں کی جاری آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کچھ عناصر تعلیم کا نام لے کر نظریہ پاکستان کا نعرہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ہمیں دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور متحد ہو اسلام وپاکستان کی حفاظت کرنا ہوگی ۔ اسی طرح ہم وطن عزیز کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری