پنجاب بھر میں646ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق،495زخمی

بدھ 11 مارچ 2015 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 646ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق جبکہ 495 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ258افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں255ڈرائیورز ،32کم عمرڈرائیور،351مسافراور152پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ150ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت158ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد57حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں39حادثات میں36متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل758متاثر ہونے والوں میں سے634مرد اور124خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں112افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور461فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور155زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر490موٹر سائیکلز77آٹو رکشے70موٹر کاریں45مسافربس17ٹرک، اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں