پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ہوم سیریز رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی، شہریار خان
بدھ 11 مارچ 2015 22:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی جب کہ بھارت سے پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں اورمودی کی حکومت کا رویہ بھی پچھلی حکومتوں سے مختلف تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی اوراس سلسلے کی پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی جب کہ امید ہے کہ بھارت کی جونیئر ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔(جاری ہے)
شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوسکی تاہم میری ان سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیپال، آئرلینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس سے ملک میں کرکٹ کے راستے کھلیں گے جب کہ ہالینڈ کی ٹیم کے ورلڈ کپ کے بعد دورہ پاکستان کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے تاہم لاہور دھماکے کے بعد اس میں کچھ عرصے کی تاخیر ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام