ملک وقوم کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہوگی، شہباز شریف

جمعرات 12 مارچ 2015 13:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء): وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہوگی۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجرا، دانیال عزیز اور جاوید علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورت حال اور ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک وقوم کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، بیگناہ اور معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں