میاں برادران کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 12 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اُن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے دو سالوں میں عام آدمی کو ریلیف نہیں پہنچایا بلکہ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن کے سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کرایا جائے مقامی حکومتوں کا اختیارات منتقل کر کے ہی عام آدمی تک جمہوریت کے ثمرات پہنچیں گے۔ پنجاب میں پچھے سات سالوں سے بلدیاتی انتخابات سے انحراف یہاں کے عوام کے ساتھ بہت ظلم ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں