پنجاب حکومت کاہواسے بجلی پیدا کرنے کیلئے کمپنی بنانے کافیصلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 14:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) پنجاب حکومت نے ہواسے بجلی پیدا کرنے کیلئے کمپنی بنانے کافیصلہ کرلیا ۔کمپنی ناردن ایریا میں شرو ع کئے جانیوالے تمام منصوبوں کیلئے ریسورس میپنگ اور سرمایہ کاروں کی بھی تلاش کریگی ۔بتایاگیا ہے پنجاب کے محکمہ توانائی نے ناردن پنجا ب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کیلئے ونڈ پاور کے نام سے کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی پنجاب کے تمام ناردن ایریا ز میں ونڈ پاور پراجیکٹ شروع کریگی ۔تمام منصوبے ڈنمار ک کی کمپنی ویسٹاس کے تعاون سے مکمل کئے جائینگے ۔محکمہ توانائی کی جانب سے بنائی جانیوالی کمپنی ناردن ایریا میں شروع کئے جانیوالے تمام منصوبوں کیلئے ریسورس میپنگ اور انویسٹر بھی تلاش کریں گی تاکہ حکومت پنجاب کے اخراجات کو کم کیا جاسکے اور اس سلسلہ میں ورلڈ بینک نے بھی منصوبے کیلئے فنڈ جاری جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں