لاہور : سروسز اسپتال میں بم کی اطلاع موصول، بم اسکواڈ طلب

جمعرات 12 مارچ 2015 16:07

لاہور : سروسز اسپتال میں بم کی اطلاع موصول، بم اسکواڈ طلب

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : سروسز اسپتال میں بم کی اطلاع پر اسپتال خالی کروا لیا گیا. تفصیلات کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے تحت انتظامیہ نے ایمر جینسی وارڈ اور اس سے ملحقہ وارڈز کو خالی کروا لیا گیا ہے، بم کی اطلاع ملتے ہی وہاں موجود مریضوں کے مابین بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپتال کو خالی کروا کے بم اسکواڈ کو طلب کیا ، بم سکواڈ نے تلاشی کے بعد سروسز اپستال کو کلئیر قرار دے دیا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں