یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کی کوئزسوسائٹی کے زیراہتمام کوئز مقابلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کی کوئزسوسائٹی نے "پاکستان فوکسڈ" کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا اس کوئز مقابلہ میں طلبہ وطالبات اوراساتذہ نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کوئز مقابلہ کی اختتامی تقریب میں گجرات یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ اور ڈائریکٹر اکیڈمک فرخ احمد اعوان نے طلبہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا بھی تعلیمی اداروں کاکام ہوتا ہے ۔

تاکہ عملی زندگی میں طلبہ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس ایسے کوئز پروگرام کے ذریعے طلبہ میں نکھار پیدا کرنا چاہتی ہے کوئز مقابلہ میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں