چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرے میں چاقو لیکر گھسنے کی کوشش کرنے والے شہر ی کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 19:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرے میں چاقو لیکر گھسنے کی کوشش کرنے والے شہر ی کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرے کے باہر سیکورٹی اہلکاروں نے زبیر نامی شخص کو چیک کیا تو اس نے چاقو نکال لیا اور اہلکاروں کو چاقو سے ڈرایا دھمکایا جس کے بعد وہ چیف جسٹس کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگا موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے زبیر کوحراست میں لے لیا اور اس سے چاقو برامد کرلیا سیکورٹی حکام کاکہناتھا کہ زبیر چیف جسٹس پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں