الیکشن ٹربیونل میں این اے 125 کیس کی سماعت ، ووٹوں کی تصدیق کے لیے خواجہ سعد رفیق اور حامدخاں سے ان کی مرضی کے پانچ پانچ حلقوں کی فہرست طلب

جمعرات 12 مارچ 2015 19:28

الیکشن ٹربیونل میں این اے 125 کیس کی سماعت ، ووٹوں کی تصدیق کے لیے خواجہ سعد رفیق اور حامدخاں سے ان کی مرضی کے پانچ پانچ حلقوں کی فہرست طلب

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کیس کی سماعت کے دوران ووٹوں کی تصدیق کے لیے خواجہ سعد رفیق اور حامدخاں سے ان کی مرضی کے پانچ پانچ حلقوں کی فہرست مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کیس کی سماعت کے دوران اس حلقے میں ڈالے جانیوالے ووٹوں کی تصدیق نادرہ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے حامد خان کو اپنی اپنی مرضی کے پانچ پانچ پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ نادرہ کو بھجوانے کی پیشکش کی ہے عدالت نے دونوں رہنما وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 مارچ تک اپنی مرضی کے پولنگ اسٹیشنز کے نمبر فراہم کردیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں