جماعت اہل سُنّت نے ملک گیر”حفاظت دین تحریک“ چلانے کا اعلان کردیا

تمام بڑے شہروں میں حفاظت دین سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، اگلا سیمینار 18مارچ کو ملتان میں ہوگا , درود و سلام پر پابندی ختم نہ ہوئی تو کراچی سے اسلام آباد تک ”درود و سلام مارچ“ کرینگے، آپریشن ضرب عضب پاکستان بچانے کا قومی جہاد ہے، , ایوان اقبال میں ”حفاظت دین سیمینار“ سے سیّد ریاض حسین شاہ، صاحبزادہ حامد رضا، حامد سعید کاظمی،جسٹس (ر) خواجہ شریف ، میاں نذیراختر کا خطاب