محکمہ ایجوکیشن کی ہٹ دھرمی کے باعث ذہین طلباء وطالبات میں سولر پینل کی تقسیم کا منصوبہ ناکام ،

ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے کی لاگت سے خریدے گئے سولر پینلز کے ضائع ہونے کا خدشہ لاحق

جمعرات 12 مارچ 2015 22:31

محکمہ ایجوکیشن کی ہٹ دھرمی کے باعث ذہین طلباء وطالبات میں سولر پینل کی تقسیم کا منصوبہ ناکام ،

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محکمہ ایجوکیشن کی ہٹ دھرمی کے باعث ذہین طلباء وطالبات میں سولر پینل کی تقسیم کا منصوبہ ناکام ہو گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے کی لاگت سے خریدے گئے سولر پینلز کے ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2003ء میں سرکاری سکولوں کے ذہین طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ذہین طلباء میں سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ تکمیل دیا تھا جس کو عملی شکل دینے کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے ہزاروں سولر پینل بھی خریدے گئے، سولر پینلز کی ایک بڑی تعداد گورنمنٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں سٹاک کردی گئی مگر آج 2015ء تک ایک بھی سولر پینل مستحق طلباء تک نہیں پہنچ سکا اور وہ سٹاک میں پڑے پڑے ناکارہ ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ تعلیم پنجاب نے ان سولر پینل سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ سولر پینلز محکمہ انرجی کی امانت ہیں اس صورتحال میں ای ڈی او ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول وحدت روڈ کو انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2003ء سے ذہین بچوں کو تلاش کر کے سولر پینلز ان کے حوالے کیے جائیں جبکہ بیشتر بچے اب سکول چھوڑ چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں